the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔12 اکٹوبر (اعتماد نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار حکومت کے ایک وزیر کے رشوت ستانی میں پھنسنے پر طنز کرتے ہوئے آج وزیر اعلی نتیش کمار کا نام لئے بغیر کہا کہ جب سے انہوں نے نیا جوڑی دار( مسٹر لالو پرساد یادو) ڈھونڈلیا ہے، اس کے بعد سے ان کے کارنامے بدلنے لگے ہیں اور اگر انتخابات کے بعد ایسے لوگوں کی حکومت دوبارہ بن گئی تو بہار میں کچھ نہیں بچے گا۔

وزیر اعظم نے بہار کے ووٹروں سے سیاست کرنے کے بجائے ترقی کرنے والی حکومت کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب بہار ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔

ریاست میں تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں کی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز ی حکومت کی جانب سے کئی منصوبوں کے لئے پیسے بھیجے گئے لیکن سیاست



میں ڈوبی ہوئی حکومت ان میں سے نصف سے زائد رقم خرچ نہیں کر پائی۔

مسٹر نریندرمودی نے کہا کہ اگر بہار کے لوگ جے پرکاش نرائن (جے پی) کو سچا خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کا ا سمبلی انتخابات میں چن-چن کر صفایا کردیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید جگدیو پرساد نے اپنی پوری زندگی غریب کے حقوق کے لئے جنگ لڑتے ہوئے گزار دی، اور جس پارٹی کے دور حکومت میں ان کا قتل ہوا ،آج انہی لوگوں کے ساتھ وزیر اعلی اور آر جے ڈی صدر بیٹھے ہیں۔
مسٹر مودی نے یہاں قومی جمہوری محاذ ( این ڈی اے) کے امیدواروں کے حق میں منعقد ہ انتخابی ریلی میں وزیر اودھیش کشواہا کی اسٹنگ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب پورا ہندوستان جے پرکاش نارائن کی جینتی بدعنوانی کے خلاف اعلانیہ کے طور پر منا رہا تھا، تب ان کے شاگرد چار لاکھ روپے رشوت لیتے پکڑے گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.